S-400 سسٹم کی تباہی چھپانے کی بھارتی کوشش ناکام، مودی کی تصویر پرانی نکلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے مؤثر ترین جواب نے بھارتی فوج کو جس ہزیمت سے دوچار کیا اس میں رافیل کے علاوہ روسی ساختہ S-400 سسٹم کی تباہی بھی شامل ہے۔
To negate the claim of PAF destruction of S400, S400 missile launcher was placed for a photo session behind #Modi when he was visiting the Udhampur AS. While doing so, a short video was issued, where it is clearly evident that key S400 radar, Greystone, Cheeseboard is missing. pic.twitter.com/jliYjpChqj
— WarRoom Monitor (@warRoominsight) May 13, 2025
پاکستان کی جانب سے اس سسٹم کی تباہ ہونے کے دعویٰ کے ساتھ ثبوت بھی دنیا کے سامنے پیش کر دیے گئے تھے، تاہم بھارت اپنے نقصان کو نسبتاً کم ثابت کرنے کی کوشش میں S-400 سسٹم کی تباہی سے انکاری ہے۔
اس سلسلے میں بھارتی وزیر اعظم کی ایک تصویر زیر گردش ہے، جس میں انہیں ادھم پور میںS-400 سسٹم کے سامنے کھڑے دکھایا گیا ہے۔ مگر اب یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ یہ 2019 کی ایک پرانی تصویر ہے۔
اس بات کو اس وقت بھی تقویت ملی جب جو معروف بھارتی صحافی شیو ارور کی جانب سے اس سسٹم کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی ہے، اور جس میں دھوکا دینے کی کوشش کی گئی کہ جیسے یہ حالیہ تصویر ہو، مگر صارفین جلد ہی بھانپ گئے کہ یہ تصویر پہلے پہلے 2019 میں پوسٹ کی گئی تھی۔
مودی کی اس تصویر کے پرانے ہونے کے انکشاف کے بعد بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے، اور عوام S-400 سسٹم کی تباہی کو چھپانے کی حکومتی کوششوں کو شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔
S-400 سسٹم کے سامنے کھڑے مودی کی اس تصویر کو بھارت دفاعی صلاحیتوں کے لیے ایک بڑے دھچکے کے علامتی اعتراف کے طور پر تعبیر کیا جا رہا ہے۔