پی ٹی آئی حکومت عوام کا خون چوس رہی ہے،نثار کھوڑو

کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا پرانا وطیرہ ہے یہ لوگ عوام کو مہنگا آٹا، پیٹرول، گیس اور بجلی فراہم کرکے ان کا خون چوس رہے ہیں . محکمہ خوراک میں اربوں روپے کی کرپشن کے معاملے پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ضمانت میں توسیع کے لیئے احتساب عدالت پہنچے ، نثار کھوڑو کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی عدالت میں پیش ہوئے .

احتساب عدالت نے پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی 18 دسمبر تک 10 لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی . عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اس وقت ایم کیو ایم لندن کا تو کوئی ممبر موجود نہیں ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان البتہ موجود ہیں . ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوکر بھی پیپلزپارٹی نے بھی اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی تھی ہم اپنے طور پر پہلے بھی عوام کا ساتھ نبھاتے رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں