کراچی(قدرت روزنامہ)ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے اور کراچی ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق لاہور کی آلودہ فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 336 تک جا پہنچی ہے۔
کراچی کی مضرِ صحت فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 163 ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر موجود ہے جہاں کی فضا بھی انتہائی آلودہ ہے اور یہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 445 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس فہرست میں چین کا شہر چینگ ڈو تیسرے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 174 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارتی شہر کولکتہ اور ممبئی چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
کولکتہ کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 170 اور ممبئی کی فضا میں 169 ریکارڈ کی گئی۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…