غیر اخلاقی پرفارمنس سے باز نہ آنے پر اداکارہ زارا خان پر پابندی لگ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب آرٹس کونسل نے غیر اخلاقی پرفارمنس کرنے سے باز نہ آنے پر اداکارہ زارا خان کو 2 سال کے لیے بین کر دیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق زارا خان کو متعدد بار غیر اخلاقی پرفارمنسز پر نوٹسز جاری کئے گئے لیکن وہ باز نہ آئی، اب ان پردوسال تک تھیٹرپرپرفارم کرنے کی پابندی لگادی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق زارا خان اب دو سال تک پنجاب کے کسی تھیٹر میں پرفارم نہیں کر سکیں گی۔