آج ہم ان غذاؤں کا ذکر کریں گے جن کو کھانے سے آپ رات کے وقت پرسکون نیند سو سکیں گے . شہد: ویسے تو شہد کئی مسئلوں کا حل ہے مگر یہاں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ رات کو نیند نہ آنے کی وجہ سے پریشان ہیں تو سونے سے پہلے شہد کو گرم پانی میں ملا کر ، ایک لیموں نچوڑ کر پی لیں اس سے آپ کو پرسکون نیند آ جائے گی . کیلا: کیلا کھانے کے بہت سے فوائد ہیں ان میں سے ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ اسے سونے سے پہلے کھائیں گے تو آپ سکون کی نیند سو سکتے ہیں کیوں کے اس میں میگنیشیم کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جس سے پٹھوں کو آرام اور جسم کو سکون ملتا ہے . چیری: عام طور پر لوگ چیری کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کے ایک فائدے سے لاعلم ہیں کہ اگر اس کو رات کے وقت سونے سے پہلے کھائیں یا اس کا جوس پی لیں تو ایک پرسکون نیند سو سکتے ہیں . بادام: ہم میں سے اکثر لوگ بادام کی اس خوبی سے تو واقف ہیں کہ اگر ہم اسے کھائیں تو دماغ تیز ہوتا ہے مگر اس کا ایک اور دلچسپ فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر اس کا استعمال رات کی نیند سے پہلے کیا جائے تو یہ آپ کی پرسکون نیند کا سبب بھی بن سکتا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو نیند کے مسائل سے دوچار ہیں . ماہرین کے مطابق ایک انسان کا صرف 7 سے9 گھنٹے سونا ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ بہترین غذاؤں کا استعمال بھی ضروری ہے اور خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جن کو رات کے وقت سونے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے .
متعلقہ خبریں