مالاکنڈ میں پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی، بڑے پیمانے پر جنگلی حیات کو نقصان

پشاور(قدرت روزنامہ)مالاکنڈ میں پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی۔ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ تقریبا 10کلومیٹر تک پہاڑی سلسلے میں پھیل چکی ہے اور آگ سے بڑے پیمانے پر جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان کے مطابق دشوار گزار راستوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب پشاور رنگ روڈ پرمیڈیسن کے گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی، آگ بجھانے میں 8 فائروہیکلز اور 2 واٹربازر نے حصہ لیا۔