عمران خان امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرہمارامقدمہ لڑتے ہیں ، مراد سعید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مراد سعید نے کہا کہ عمران خان امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرہمارامقدمہ لڑتے ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ ٹولہ تاریخ پر تاریخ دیتا ہے کہ حکومت جارہی ہے ، پی ڈی ایم موسمی بیماری ہے،سردیوں میں نکلتی ہے ، عوام نے اس نااہل ٹولے کو ہر جگہ سے مسترد کردیا ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن تاریخ پر تاریخ دیتی ہے ، یہ بچے ٹی وی ، ٹی وی کھیل رہے ہیں ، جی بی،آزاد کشمیر میں عمران خان الیکشن جیتے ، اگلےالیکشن میں تمام صوبوں،جی بی اور آزادکشمیرمیں بھی ہماری حکومت ہوگی۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ عمران خان امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرہمارامقدمہ لڑتے ہیں ، زرداری کہتا تھا ڈورن حملے کردو،میں سنبھال لوں گا۔