عمران خان امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرہمارامقدمہ لڑتے ہیں ، مراد سعید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مراد سعید نے کہا کہ عمران خان امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرہمارامقدمہ لڑتے ہیں . وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی .

انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ ٹولہ تاریخ پر تاریخ دیتا ہے کہ حکومت جارہی ہے ، پی ڈی ایم موسمی بیماری ہے،سردیوں میں نکلتی ہے ، عوام نے اس نااہل ٹولے کو ہر جگہ سے مسترد کردیا ہے . مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن تاریخ پر تاریخ دیتی ہے ، یہ بچے ٹی وی ، ٹی وی کھیل رہے ہیں ، جی بی،آزاد کشمیر میں عمران خان الیکشن جیتے ، اگلےالیکشن میں تمام صوبوں،جی بی اور آزادکشمیرمیں بھی ہماری حکومت ہوگی . وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ عمران خان امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرہمارامقدمہ لڑتے ہیں ، زرداری کہتا تھا ڈورن حملے کردو،میں سنبھال لوں گا . . .

متعلقہ خبریں