سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
صوبائی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ 65 ارب روپے متوقع ہے۔ سندھ حکومت کے مطابق بجٹ میں صحت اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے پہلی ترجیح ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے بجٹ برائے 2025-26 کی تیاریاں جاری ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ترقیاتی بجٹ 959 روپے تھا۔
نئے بجٹ میں اضلاع کے لیے 65 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ گزشتہ سال اضلاع کا ترقیاتی بجٹ 55 ارب تھا۔ سندھ حکومت نے کہا ہے کہ بجٹ ہر شعبے میں 15 فیصد زیادہ رکھا جائے گا، صحت اور پینے کے پانی کے منصوبے پہلی ترجیح ہوں گے۔
سندھ حکومت نے کہا ہے کہ 3.5 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ متوقع ہے، مختلف شعبوں سے رائے لینے کے بعد حتمی بجٹ پیش کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے لیے بجٹ میں وفاقی حکومت سے ملنے والے فنڈز کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ وفاقی حکومت ہمیں اگلے مالی سال میں کتنا دے گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ سے بجٹ کے حوالے سے کوئی تجاویز نہیں مانگی، اس لیے انہیں نہیں معلوم کہ وفاق آئندہ مالی سال میں کتنا ٹیکس جمع کرے گا۔

WhatsApp
Get Alert