اے پُتر ہٹاں تے نئیں وِکدے! یوم تشکر کی تقریب میں نغمہ سن کر حاضرین کی آنکھیں اشکبار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)16 مئی 2025 کو پاکستان نے بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں شاندار کامیابی پر یومِ تشکر منایا گیا جو قومی تاریخ کا ایک یادگار اور پرجوش دن بن گیا۔
اس دن کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں نہ صرف اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت شریک تھی بلکہ کئی معروف قومی ہیروز، فنکار اور عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔
تقریب کا سب سے جذباتی لمحہ اُس وقت آیا جب ایک بچی نے نہایت دل سوز آواز میں ملی نغمہ “اے پُتر ہٹاں تے نئیں وِکدے” پیش کیا۔
اس پرفارمنس نے سامعین کے دلوں کو چھو لیا، اور کئی چہروں پر آنسو جاری ہو گئے۔ نغمے کی گونج نے ایک لمحے کو پورے ہال کو سکوت میں جکڑ لیا جیسے سب اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو یاد کر رہے ہوں۔

اس یادگار تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نیوی چیف اور ایئر چیف کی موجودگی نے اسے قومی یکجہتی کی علامت بنا دیا۔
تقریب میں پاکستان کے مایہ ناز کرکٹرز شعیب اختر اور شاہد آفریدی بھی شریک ہوئے جن کی موجودگی نے نوجوانوں کے جذبے کو اور بھی بلند کر دیا۔
تقریب میں افواجِ پاکستان کے بینڈز نے جنگی دُھنیں پیش کیں، شہداء کے لواحقین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، اور کامیابی کے اس لمحے کو سجدہ شکر کے ساتھ منایا گیا۔
یہ دن اس بات کا عکاس تھا کہ پاکستانی قوم نہ صرف دشمن کے مقابلہ میں متحد ہے بلکہ اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولتی۔

WhatsApp
Get Alert