حال ہی میں انسٹاگرام کی جانب سے 2 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں ان میں سے ایک فیچر ٹیکسٹ ٹو اسپیچ ہے اور دوسرا وائس ایفیکٹس نامی فیچر ہے . ٹیکسٹ ٹو اسپیچ ہے جو ویڈیوز کے لیے روبوٹک وائس اوور کی سہولت فراہم کرتا ہے . اس فیچر میں جب کوئی صارف اپنی ویڈیو پر ٹیکسٹ ٹائپ کرے گا تو اسے ایک آٹو جنریٹڈ وائس کی سہولت دستیاب ہوگی جو اس تحریر کو بلند آواز میں پڑھے گی . صارف کو ویڈیو کو پوسٹ کرنے سے پہلے 2 وائس آپشن دستیاب ہوں گے . اس کے علاوہ ریلز کے لیے وائس ایفیکٹس نامی فیچر کریٹیئرز کو اپنی آواز بدلنے کی سہولت فراہم کرے گا . اس مقصد کے لیے انہیں متعدد آپشنز دستیاب ہوں گے اور وہ اپنی آواز کو اپنی پسند کے مطابق بدل سکیں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسٹاگرام، فیس بک کے بعد سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جسے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں ہر روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے .
انسٹاگرام کو منفرد بنانے اور اس کے استعمال میں مزید اضافہ کرنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں .
متعلقہ خبریں