سندھ میں رواں سال ڈینگی سے 19 افراد کا انتقال، صوبائی صحت

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں رواں سال ڈینگی سے 19 افراد انتقال کرگئے۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں 6، ستمبر میں 7 اور اگست میں 3 افراد ڈینگی سے انتقال کرگئے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈینگی سے مارچ، مئی اور جون میں ایک، ایک شخص انتقال کرگیا۔ترجمان نے کہا کہ رواں سال سندھ میں اب تک 4 ہزار 732 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ اکتوبر میں 2050 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔