گیس کا بحران، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل

لاہور (قدرت روزنامہ)عید سے قبل سی این جی کے بحران کا خدشہ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی۔ اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز اور جنرل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی دو روز کے لیے بند کی گئی ہے، گیس کی فراہمی ہفتہ سے پیر تک معطل رہے گی۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے طرف سے ہفتہ سے پیر تک گیس کی فراہمی معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر لوگوں کو اپنے گھروں کو جانا ہوتا ہے، اور اگر اس دوران گیس کا بحران پیدا ہو گیا تو لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول بھی مہنگا کر دیا گیا ہے، رہی سہی کسر سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کر کے پوری کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماں ایل این جی ٹرمینل کی ڈرائی ڈاکنگ کی وجہ سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے تین شعبوں سیمنٹ، سی این جی اور غیر برآمدی صنعت کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند کردی گئی تھی۔وزیر توانائی حماد اظہر نے ایک نجی نیوز چینل کو بتایا تھا کہ اینگرو آر ایل این جی ٹرمینل کی ڈرائی ڈاکنگ کی وجہ سے شعبہ توانائی کو گیس کی فراہمی کے لیے صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو سپلائی میں کمی کردی جائے گی۔
کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اسٹیک ہولڈرز نے اس خراب صورتحال کے لیے ناقص انتظام، غیر موثر فیصلہ سازی اور اس بحران کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا تھا۔ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگو نے کہا تھاکہ اس بحران سے کاروباری برادری اور عوام کو یکساں طور پر بہت بڑا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا تھا کہ اس سے کاروبار متاثر ہوں گے اور پیداوار و برآمدات میں کمی واقع ہو گی۔

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

5 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

5 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

6 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

6 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

7 hours ago