عالیہ بھٹ کے موبائل کے ’وال پیپر‘ پر کس کی تصویر لگی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بہت جلد بالی ووڈ کی نئی شادی شدہ جوڑی بننے والے ہیں جس کے لیے مداح بےصبری سے انتظار کررہے ہیں اور مداح عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی طرف سے ملنے والی ہر خبر کا انتظار کرتے ہیںبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں، عالیہ بھٹ نے اپنے موبائل فون کی اسکرین کی ایک جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

عالیہ بھٹ کی جانب سے شیئر کی گئی موبائل اسکرین پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنے موبائل فون کے ’وال پیپر‘ پر اپنی اور رنبیر کپور کی دلکش سیلفی لگائی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی جوکہ رواں سال دسمبر میں ہونی تھی، اب یہ شادی اگلے سال اپریل میں متوقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی دونوں اداکاروں کے کام میں مصروفیت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔