بھارت اور اسرائیل کو ہی نہیں انکے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی: خواجہ سعد رفیق

لاہور ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کو ہی نہیں ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق لاہور میں ایوانِ اقبال میں یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اللّٰہ کریم نے پاکستان کو بہت بڑی نصرت اور فتح عطاء فرمائی ہے۔پہلگام واقعے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بار بار کہا کہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔ہمارے فوجی جوانوں نے دشمن کے مورچے اڑائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر ز تباہ کیا۔