خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کی ضمانت منظور
کراچی (قدرت روزنامہ)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی (ایم پی اے) فرخ شاہ کی ایک کروڑ روپے کےعوض درخواست ضمانت منظور کی گئی۔
خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ 5 ماہ سے گرفتار ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری فرخ شاہ کی ضمانت منظوری پر مبارکباد دی ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔