خضدار چیک پوسٹ پر حملہ قابلِ مذمت ، امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں امن کو تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہیں۔ لیویز فورس کے جوانوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شجاعت و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دشمنوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔بلوچستان حکومت شہداء کے خاندانوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔