اداکارہ ثناء جاوید کے دبئی میں شوہر کے ہمراہ سیر سپاٹے
دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید اپنے شوہر عمیر جسوال کے ساتھ دبئی میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔اداکارہ اور اُن کے شوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لئے اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
ثناء جاوید اپنے شوہر کے ہمراہ ان دنوں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود ہیں ،گزشتہ روز دونوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل بھی دیکھا ۔پاکستان کی شکست کے بعد ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے لئے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوالے سے لکھا کہ تم ہمارے ہیرو ہو، تم نے گراؤنڈ کے اندر اور باہر اپنے رویے سے ہمارے دل جیتے ہیں۔واضح رہے کہ ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی یہ تصویر چند ہی منٹ میں وائرل ہوگئی، جسے ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ۔