معروف اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ)امریکی گلوکارہ، اداکارہ و کاروباری خاتون پیرس ہلٹن نے کارٹر ریوم سے شادی کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیرس ہلٹن نے منگنی کے 8 ماہ بعد کارٹر ریوم سے 11 نومبر کو شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔


پیرس ہلٹن نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگز کا استعمال کرکے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے 11 نومبر کو شادی کرلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Paris Hilton (@parishilton)


اداکارہ کی اس پوسٹ پر متعدد معروف شوبز، سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں نئی مبارک باد بھی پیش کی۔

اداکارہ پیرس ہلٹن اور کارٹر ریوم نے لاس اینجلس میں قریبی رشتے داروں اور ساتھیوں کی موجودگی میں شادی کی اور تقریبات چند دن تک جاری رہیں۔

واضح رہے کہ پیرس ہلٹن اور کارٹر ریوم نے رواں برس فروری میں اداکارہ کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر منگنی کی تھی۔

پیرس ہلٹن نے 19 برس کی عمر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ماڈلنگ ایجنسی سے ماڈلنگ کا آغاز کیا اور اپنی بولڈ زندگی کی وجہ سے خبروں میں ہی رہتی آئی ہیں۔

پیرس ہلٹن ماضی میں متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ ان کے پاس کسی کے ساتھ رومانوی زندگی گزارنے کا وقت نہیں اور وہ شادی کے بغیر ہی بچوں کی خواہش مند ہیں۔

کارٹر ریوم سے شادی سے قبل پیرس ہلٹن ماضی میں دو بار منگنی کر چکی ہیں تاہم ان کی دونوں منگنیاں ایک سال بعد شادی سے قبل ہی ٹوٹ گئی تھیں۔