شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر سنگ میل عبور کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے 1 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔شنیرا اکرم کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے انہیں فالو کرلیا ہے۔
شنیرا نے 2013 میں ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا اور صرف 210 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں مشہور شخصیات سمیت اُن کے قریبی عزیز بھی شامل ہیں۔


ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد شنیرا اکرم بھی اُن شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو ٹوئٹر پر مقبول ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ٹوئٹر پر عالیہ نامی صارف نے شنیرا اکرم کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا اور پاکستانیوں سے سوال کیا تھا کہ آخر شنیرا کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد ایک ملین یا اس سے زائد کیوں نہیں ہے؟
صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ارسلان نامی ٹوئٹر صارف نے کہا تھا کہ ہم سب مل کر شنیرا کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد ایک ملین تک پہنچاتے ہیں۔
صارف نے کہا تھا کہ ہمیں جلد از جلد یہ کام کرنا ہوگا۔