حفیظ کا T10 لیگ سے معاہدہ، این او سی کیلئے پی سی بی کو درخواست

ابوظبی(قدرت روزنامہ)پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ابوظبی ٹی ٹین لیگ سے معاہدہ کرلیا، محمد حفیظ کا ابوظبی ٹی ٹین میں دہلی بلز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ محمد حفیظ نے نوجوان کھلاڑی کو ٹیم میں موقع دینے کے لیے دورہ بنگلا دیش سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا۔
دوسری جانب ابوظبی میں ٹی ٹین لیگ کے لیے محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو این او سی کے لیے درخواست دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ، ڈومیسٹک کرکٹ کے سیزن کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دے گا۔واضح رہے کہ ٹی ٹین لیگ میں صہیب مقصود، محمد عامر، اعظم خان، وہاب ریاض، رومان رئیس اور انور علی کا بھی معاہدہ ہے۔
ابوظبی ٹی ٹین سیزن فائیو میں 6 ٹیمیں شریک ہیں اور ایونٹ کا آغاز 19 نومبر سے ہوگا۔