انڈے60روپے فی درجن مہنگے، مرغی کا گوشت970روپے فی کلو ہو گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں انڈے 60روپے فی درجن مہنگے ہو گئے جبکہ مرغی کا بغیر ہڈی گوشت 970روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہورمیں چینی، مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
مرغی کا گوشت 612روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ بون لیس گوشت970روپے فی کلو میں فروخت رہا ہے۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں چینی کی قیمت 164سے بڑھ کر 170روپے فی کلو ہوگئی،انڈوں کی فی درجن قیمت میں 60روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،انڈوں کی فی درجن قیمت 230سے بڑھ کر 290روپے ہو گئی۔