سلمان خان تیلگو فلم ’گاڈ فادر‘ میں اداکاری کریں گے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے نامور اسٹار سلمان خان اب پہلی مرتبہ تیلگو سنیما میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں جہاں وہ فلم ’گاڈ فادر‘ میں نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق موسیقار ایس تھمن نے تصدیق کی ہے کہ سلمان خان جنوبی بھارت کی فلم گاڈفادر میں کام کریں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان فلم میں چرن جیوی کے ساتھ ایک گانے میں ڈانس کرتے بھی نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان اس کے ساتھ ہی پہلی مرتبہ تیلگو سنیما پر نظر آئیں گے۔
موسیقار ایس تھمن نے بتایا کہ سلمان خان اور چرن جیوی ایک ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دیں گے، جو ہمارے لیے بہت بڑا موقع ہوگا۔ساتھ میں انہوں نے اس جانب بھی اشارہ دیا کہ سلمان خان کے علاوہ اس فلم میں مشہور امریکی گلوکارہ بریٹنی اسپیئر بھی نظر آئیں گی۔