ٹی20 ورلڈکپ فائنل: 3 کھلاڑی آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں 3 کھلاڑیوں کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولاک کو ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا۔
اسی طرح سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے اور انگلینڈ کی خاتون کرکٹر جان بریٹن کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کلائیو لائیڈ ہال آف فیم میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے۔