وزیراعلیٰ مریم نواز کی قلعہ عبداللہ میں دھماکے کی شدید مذمت ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قلعہ عبداللہ میں جبار مارکیٹ کے قریب دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے.
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا. وزیر اعلیٰ نے سوگواران سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی.