بیرسٹر گوہر کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی خبریں فیک اور جعلی ہے،ہم نے نہ ہی کوئی ایسی میٹنگ کی ہے اور نہ ہی یہ کوئی ایجنڈا ہے،میں ضرور کہوں گاوقت کے ساتھ چیزیں بدلنی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ ایک ہفتے میں سب کچھ بدل گیا سیز فائر ہو گیا،ملک کی سب سے بڑی جماعت اور مقبول لیڈر کو آپ کب تک جیل میں رکھیں گے،سیز فائر پی ٹی آئی کے ساتھ ہونی چاہیے اب بہت ہو گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ پے رول پہ رہائی تو ہم بھی نہیں چاہ رہے،ان کی رہائی ہونی چاہیے و کس گناہ میں اندر ہیں،ان کے خلاف سب بے بنیاد کیسز ہیں،خان صاحب کو رہائی ملنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ آپ والدین کو جیل میں رکھیں اور بچوں کو بولیں آپ فنکشن میں آئیں،ہم بھی آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں آپ بھی ہمیں سپورٹ کریں،خان کی رہائی ہونی چاہیے سب سے درخواست ہے سختیاں اب ختم ہونی چاہئیں،مذاکرات ہونے چاہیے پر ابھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔