اسلام آباد تک جائیں گے، نااہلوں کوبھگا کر دم لیں گے، فضل الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ)اسلام آباد تک جائیں گے، نااہلوں کوبھگا کر دم لیں گے، یہ بات کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاجی شرکاء سے خطاب میں کہی ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو بحیرہ عرب میں غرق نہ کیا تو ملکی بقا خطرے میں ہوگی، اسلام آباد تک جائیں گے، نااہلوں کو بھگا کر دم لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بحیرہ عرب میں غرق نہیں کیا تو ملکی بقاء کا سوال بنے گا۔ دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل

الرحمن اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف نے حکومت پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مسلسل دباؤ بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ نواز شریف نے حکومت کو قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں قانون سازی کے دوران شکست دینے پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت کی بیساکھیاں ٹوٹ رہی ہیں،اب تو اتحادی بھی جان چھڑا رہے ہیں اور عوام کو بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی میں پتہ چل گیا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ان کے ساتھ کیا کیا۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو مزید وقت دینا عوام اور ملک سے ظلم ہوگا اور جو اس وقت اس حکومت کے ساتھ دیں گے وہ بھی مجرم ہوں گے۔مولانا فضل الرحمن نے لاہور کے جلسے کو لانگ مارچ کی شکل دیکر اسلام آباد لانے سے متعلق بھی نواز شریف سے مشاورت کی جس پر نواز شریف نے یقین دلایا کہ پی ڈی ایم 15 نومبر کو لانگ مارچ بارے جو بھی فیصلہ کرے گی ن لیگ اس کا ساتھ دے گی،دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کے احتجاجی پلان کو بھی طے شدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

Recent Posts

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

21 mins ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

24 mins ago

صنم جاوید کے والد 2 روز بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان…

35 mins ago

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری…

1 hour ago

ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں…

2 hours ago

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل…

2 hours ago