22 سالہ انفلوئنسر کو ڈیلیوری بوائے نے گولی مار کر ہلاک کردیا
سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو ماریہ جوز کو قریب سے گولی مار کر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے

کولمبیا(قدرت روزنامہ) کولمبین سوشل میڈیا انفلوئنسر ماریہ جوز ایسٹوپینن کو گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 سالہ طالبہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ماریہ جوز ایسٹوپینن کو کولمبیا کے علاقے کوکوٹا میں اس کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
انفلوئنسر پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک شخص ڈیلیوری مین کا روپ دھار کر ماریہ کیلئے جعلی تحفہ لے کر اس کے پاس پہنچا اور اسے قریب سے گولی مار کر فرار ہوگیا۔
View this post on Instagram
کولیبیا کے مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو ماریہ جوز کو قریب سے گولی مار کر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کے فوری بعد ماریہ جوز کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔