فواد چوہدری نے شعیب اختر کے خلاف ہرجانہ نوٹس واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سرکاری ٹی وی کو ان کے خلاف ہرجانے کا نوٹس واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہاکہ نعمان نیاز سے میری کوئی ذاتی دشمنی یا مسئلہ نہیں تھا، میں نے نعمان نیاز سے کہا تھاکہ وہ اپنے رویے پر قوم سے معافی مانگیں، میں نے تو انہیں واقعے والی رات ہی معاف کردیا تھا۔انہوں نے کہاکہ اب نعمان نیازنے مجھ سے اورقوم سے بھی معافی مانگ لی ہے، مجھے بھیجا گیا سرکاری ٹی وی کا ہرجانے

کا لیٹر واپس لے لیاگیاہے، ہر چیز طے ہوگئی میری طرف سے کوئی مسئلہ نہیں۔شعیب اختر نے کہاکہ نعمان نیاز نے غلط بات کی تھی اب معافی مانگ لی، پہلے کرلیتے تو بات اتنی خراب نہ ہوتی۔سابق کرکٹر نے کہاکہ فوادچوہدری نے سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کو فون کیا اور ان کے لیے میسیج چھوڑا کہ ہرجانے کا لیٹر واپس لیں، سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کو میسیج چلا گیاہے، ساری چیزیں ختم ہوگئیں، میں کوئی ایکشن نہیں لینا چاہتا نہ اس مسئلے میں پڑنا چاہتاہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں چاہتا تھا معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہوجائے تو وہ ہوگیا۔سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز اور قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی۔دونوں شخصیات کی صلح وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے گھر پر ہوئی، جیو نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعمان نیاز شعیب اختر کے ہمراہ کھڑے ہیں اور ان کے سامنے ان سے اپنے کیے گئے غیر اخلاقی عمل کی معافی مانگ رہے ہیں۔ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ شیبی جو کچھ بھی ہوا میں اس پر تہ دِل سے معافی مانگتا ہوں، مجھے بہت افسوس ہے جو اسکرین پر ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ہماری 30 سال کی دوستی ہے جو ختم نہیں ہونی چاہیے۔ دونوں شخصیات کی صلح کے موقع پر وزیراطلاعات فوادچوہدری اور سینئر اینکر سلیم صافی بھی موجود تھے۔دوسری جانب شعیب اختر نے کہا کہ میں نے اسی رات نعمان نیاز کو معاف کردیا تھا، دیر آئے درست آئے۔فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ اگر وہ اسی وقت معافی مانگ لیتے تو بات ختم ہوجاتی، میں کوئی ایکشن نہیں لینا چاہتا تھا، میرے دل میں ان کیلئے کچھ نہیں ہے۔ میں نے ہر لمحہ کوشش کی کہ یہ معاملہ خراب نہ ہو۔شعیب اختر نے کہا کہ میرے ساتھ جو ہوا وہ غلط تھا اور پوری قوم میرے ساتھ تھی۔ عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اس کے علاوہ ان سب کا شکریہ جنہوں نے میری حمایت کی۔شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام بھی جاری کیا۔اس سے قبل بھی نعمان نیاز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا ردعمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا، میری غلطی تھی۔واضح رہے کہ چند روز قبل سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان غیر ملکی کرکٹرز کی موجودگی میں تلخ کلامی ہوئی تھی، ڈاکٹر نعمان نیاز نے کرکٹر کو آن ائیر پروگرام سے جانے کا کہا جس پر شعیب اختر نے پروگرام سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Recent Posts

پاکستان میں آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار کے ہوش رباانکشافات، چند بااثرخاندانوں کے ہاتھوں حکومت یرغمال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی پی پیز کے ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے حقائق منظر…

15 mins ago

پروٹین شیک کے فوائد اور نقصانات، کیا آپ جانتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام خیال ہے کہ اگر آپ نے وزن کم کرنا ہے تو…

60 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

1 hour ago

سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے

کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی کلٹس (Suzuki…

1 hour ago

نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہوگئیں، آئینی ترمیم کا ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر…

2 hours ago