قلعہ سیف اللہ،اسپن غر کے جنگلات میں آگ پر قابو پالیا گیا، 1734 ایکڑ رقبے کو نقصان

محکمہ جنگلات، لیویز اور پی ڈی ایم اے کی مشترکہ کارروائی سے آگ بجھانے میں کامیابی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلعہ سیف اللہ کے علاقے اسپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سعید احمد نے بتایا کہ آگ بجھانے میں محکمہ جنگلات، لیویز، مقامی افراد اور پی ڈی ایم اے نے حصہ لیا۔ آگ سے 1734 ایکڑ رقبے پر صنوبر، نباتات اور سبزے کو نقصان پہنچا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا فوری تعین نہیں ہوسکا۔ اسپن غر کے جنگلات میں یہ آگ 18 مئی کو رات 8 بجے لگی تھی۔ انہوں نے آگ کے ماحولیاتی اور معاشی اثرات کا جلد جامع جائزہ لینے کا بھی اعلان کیا ہے