لاہور ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کیخلاف پٹیشن پر ندیم افضل چن کا رد عمل آ گیا

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) لاہور ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کیخلاف پٹیشن پر پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا رد عمل آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کے خلاف پٹیشن گمراہ کن ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے خلاف پٹیشن پر مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے ردِ عمل میں کہا ہے کہ پٹیشن میں دیئے گئے نکات بد نیتی اور لا علمی پر مبنی ہیں، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے باضابطہ چیئرمین ہیں۔ پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے اتحاد کا معاہدہ الیکشن کمیشن میں جمع ہے، ماضی میں ایسی ہی پٹیشنز ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن نے مسترد کیں۔بعض وکلاء ذاتی مفاد کےلیے پارٹی کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں، پیپلز پارٹی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ پہلے دباؤ میں آئی، نہ اب آئے گی۔