خضدار میں اسکول بس کے قریب خودکش دھماکا، 4 بچے جاں بحق، 38 زخمی


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس پر دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا، دھماکے میں 4 بچے جاں بحق جبکہ 38 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق دھماکا کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر زیروپوائنٹ کے قریب ہوا۔

WhatsApp
Get Alert