دپیکا پڈوکون کیساتھ تصاویر لیک ہونے کے معاملے پر اداکار شہر یار منور کا ردعمل آگیا

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی اداکار شہریار منور نے بالی وڈ اداکارہ دیپیکا کے ساتھ لیک ہوئی تصویر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ یہ ایک اتفاقیہ ملاقات تھی، ہم ڈھائی تین گھنٹے کیلئے ڈنر پر ساتھ میں تھے، میں نہیں چاہ رہا تھا کہ وہ تصویر نکلے لیکن وہ لیک ہوگئی۔

شہریار منور نے حال ہی میں فیوژیا میگزین کو انٹرویو دیا جس میں ان سے بالی وڈ اداکارہ کے ہمراہ تصویر سے متعلق پوچھا گیا۔شہریار منور نے کہا کہ وہ تصویر میری پروفائل پر مشکل سے 20 منٹ کیلئے دیکھی ہوگی، بعد میں، میں نے ہر جگہ سے اسے ہٹوادیا تھا لیکن پھر بھی آپ تصویر کو ہر جگہ سے نہیں ہٹوا سکتے۔شہریار نے مزید کہا کہ میں ایسا بالکل نہیں چاہ رہا تھا کیونکہ اس تصویر سے میں بھی مسئلے میں پڑ سکتا ہوں اور دیپیکا بھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by WOW 360 (@wow360pk)


خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شہریار منور کی دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ دبئی سے ایک ملاقات کی تصویر وائرل ہوئی تھی