شنیرا نے ’چائے پراٹھے‘ کو اتوار کا ناشتہ قرار دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے ’چائے پراٹھے‘ کو اتوار کا ناشتہ قرار دے دیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ’چائے پراٹھے‘ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ہر دن چائے پراٹھے کا دن ہوتا ہے۔‘

صارف کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے شنیرا اکرم نے کہا کہ ’کچھ وجوہات سے چائے پراٹھے کا ذائقہ اتوار کے دن بہتر ہوتا ہے یعنی یہ ناشتہ اتوار کے دن کا ہوتا ہے۔‘شنیرا کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’لیکن اتوار کے دن حلوہ پوری کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔‘

صارف کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ ’میں 100 فیصد آپ کی بات سے متفق ہوں۔‘واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی شنیرا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ایک ملین ہوئی ہے۔
ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد شنیرا اکرم بھی اُن شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو ٹوئٹر پر مقبول ہیں۔شنیرا نے سال 2013 میں ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا، اس کے علاوہ شنیرا جس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ متحرک رہتی ہیں وہ ٹوئٹر ہی ہے۔

Recent Posts

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

2 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

9 mins ago

احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی…

10 mins ago

دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، نیب سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی لیکس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ…

16 mins ago

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

23 mins ago

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

27 mins ago