مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے، سونیا حسین

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ میں یہ سن کر بےہوش ہوجاؤں کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے، مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور غیرملکی کرنسی اوپر چلی گئی ہے۔اداکارہ سونیا حسین نے پروگرام جشنِ کرکٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 80 فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا کہ عورت کو گھر چلانے کیلیے کیریئر کی قربانی دینا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگ سوچتے ہوں گے جو عورت کیریئر دیکھے گی وہ گھربگاڑ دے گی، لیکن ہمارے ملک میں بہت سی خواتین کام اور گھر ساتھ چلارہی ہیں۔
اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ لوگ چاہتے تھے کہ مجھے ایوارڈ ملے، ان کے لیے انڈسٹری بھی فیملی کی طرح ہے۔ ایوارڈ خدمت کے اعتراف میں دیے جاتے ہیں، اسٹارز کو عزت دینا پڑے گی، ورنہ ملک کی عزت نہیں ہوگی۔پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، بری اور اچھی کارکردگی ہوتی رہتی ہے، حسن علی سے لوگوں کو توقعات بہت زیادہ تھیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ ان کا حسن علی کو مشورہ ہے کہ اپنے جسم کو تگڑا کرے۔پروگرام میں سونیا حسین نے 500 کی دوڑ میں شہزاد رائے کو شکست دے دی، انہوں نے 500 کی دوڑ میں 470 پوائنٹس اسکور کیے جبکہ شہزاد رائے نے 465 پوائنٹس اسکور کیے تھے۔