ایشوریا رائے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ؟
ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کے دوبارہ حاملہ ہونے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ایشوریا رائے بچن کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔
حال ہی میں ایشوریا رائے بچن کو اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر ایک مختصر سفر کے لیے جا رہے تھے، تاہم پاپا رازی نے دیکھا کہ اداکارہ، جنہوں نے سیاہ لباس پہنا ہوا تھا، پرس سے اپنا پیٹ چھپا رہی تھیں۔
اس کے بعد ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے بچن حاملہ ہیں اور بہت جلد اُن کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔