سماجی کارکن جبران ناصر کی اہلیہ اور ادکارہ منشا پاشا نے شادی میں کتنا جہیز دیا تھا ؟

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی میں جہیز نہیں دیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوزکے پروگرام میں منشا پاشا اور اداکار جنید خان نے شرکت کی، اداکارہ نے گفتگو کے دوران بتایا کہ انہوں نے اپنی شادی میں جہیز نہیں دیا تھا، اپنے شوہر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ جبران ناصر “سوری” کہنے میں ذرا دیر نہیں لگاتے۔ منشا پاشا نے یہ بھی بتایا کہ میں بغیر چھالیا کے میٹھا پان کھاتی ہوں۔دوسری جانب اداکار جنید خان نے ڈراموں کے کرداروں سے متعلق کہا کہ ورسٹائل رول بہت مشکل سے ملتے ہیں۔
جنید خان کے مطابق پاکستان میں بہت کم لوگ سنیما جا کر فلمیں دیکھتے ہیں۔واضح رہے کہ منشا پاشا اور معروف سماجی کارکن، سیاستدان اور قانون دان جبران ناصر کا نکاح رواں برس اپریل میں ہوا تھا۔