فیصل آباد میں بھائی نے بڑی بہن کو غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)شہر میں بھائی نے بڑی بہن کا گلا دبا کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھائی کو شبہ تھا کہ بہن کسی اجنبی سے بات کرتی ہے، مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔
فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر چھوٹے بھائی نے بڑی بہن کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔پولیس نے مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شبہ تھا کہ اس کی بہن فون پر کسی اجنبی سے بات کرتی ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔