پنجگور میں پینے کے پانی کی شدید قلت، لوگ بوند بوند کو ترسنے لگے، متعلقہ عملہ غائب

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور میں پینے کے پانی کی قلت، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، محکمہ کے افسران غیر حاضر، شہری پریشان۔ پنجگور میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی، محکمہ پبلک ہیلتھ پنجگور کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، مختلف علاقوں کے لوگ اس شدید گرمی کے موسم میں پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ شہریوں نے اپیل کی ہے کہ پنجگور کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔