فحش فلموں کے کیس کے بعد راج کندرا اور شلپا شیٹھی ایک اور بڑی مصیبت میں پھنس گئے

ممبئی(قدرت روزنامہ)فحش فلموں کے واقعے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرا ایک اور مشکل میں پھنس گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بزنس مین نے راج کندرا اور شلپا شیٹھی کے خلاف دھوکادہی اور جعلسازی کی شکایت درج کروائی ہے اور دونوں سے ایک کروڑ 51 لاکھ تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ کیس شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کی جانب سے شروع کیے گئے فٹنس انٹرپرائز سے منسلک ہے۔ رپورٹس کے مطابق شلپا اور راج نے اس منصوبے کے لیے ملک بھر کے سرمایہ کاروں سے پیسے لیے۔
شکایت کنندہ نے جوڑے پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ جب اس نے ان دونوں سے اپنے ایک کروڑ 51 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تو شلپا اور راج نے اسے دھمکیاں دیں۔واضح رہے کہ رواں برس 19 جولائی کو راج کندرا کو فحش مواد تیار کرنے اور اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد 20 ستمبر کو ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی 50 ہزار روپے کی زر ضمانت کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔