ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران اسلام آباد اور گردونواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہنےکی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا،جنوبی اور وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرمی کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔شدیدگرم موسم کے باعث وسطی،جنوبی پنجاب میں گردآلود ہوائیں چلیں گی۔
سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنےکا امکان ہے،دوپہر کے بعد ساحلی علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا دوپہر کے بعد ژوب،موسیٰ خیل،بارکھان میں بارش ہو سکتی ہے۔