ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو وزرات مذمبی امور میں ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کےمطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوگا۔
زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے ۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔