ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کب ہونے کا امکان ہے؟سپارکو نے ممکنہ تاریخ بتا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے(سپارکو)نے عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بتا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپارکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم ذی الحج 29مئی 2025کو متوقع ہے،ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 7جون کو ہونے کا امکان ہے ۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباًنہ ہونے کے برابر ہیں،ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27مئی کو 8بج کر 2منٹ پر ہوگی،27مئی کو چاند کی عمر تقریباً 11گھنٹے 34منٹ ہوگی۔