مینار پاکستان واقعہ، عائشہ اکرم نے گرفتار ہوئے ایک ملزم کو بے گناہ قرار دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ) گریٹر اقبال پارک میں خاتوں سے دست درازی کے کیس میں نیا موڑ سامنے آ گیا، متاترہ خاتون عائشہ اکرم نے گرفتار ملزم افتخار احمد کو بے قصور قرار دے دیا۔دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے مقدمے میں گرفتار ملزم افتخار احمد کی ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت عائشہ اکرم نے کہا کہ ملزم افتخار احمد کو شک کی بنا پر گرفتار کرایا تاہم واقعہ کی ویڈیوز باربار دیکھی ہیں جس میں ملزم کا کوئی کردار نظر نہیں آیا۔
عدالت نے عائشہ اکرم کے بیان حلفی کی روشنی میں ملزم افتخار احمد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔