خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں 31اگست تک موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کیلئے سکول کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں15جون سے 31اگست تک ہونگی جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے31جولائی تک ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے بھی یکم جون سے 31جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے،موسم گرما کی تعطیلات کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پرہوگا۔ یکم جون سے 31جولائی تک سکول وکالجز بند رہیں گے۔

اس سے قبل حکومت پنجاب نے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفٹرنون سکولز میں کل سے جبکہ دیگر سکولز میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ پنجاب بھر کے تمام سکولز 15اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔