لیجنڈری اداکار عرفان خان کی وہ خواہش جو پوری نہ ہوسکی

ممبئی (قدرت روزنامہ) سابق بھارتی اداکار عرفان کی اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ عرفان دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن ان کی خواہش ادھوری رہ گئی, اہلیہ عرفان خان سوتاپا نے فیس بک پر کہا کہ ‘عرفان خان ساحر لدھیانوی کو اپنی زندگی میں ایک مرتبہ مطالعہ کرنا چاہتے تھے’ اور ساتھ ہی ساحر لدھیانوی کا ایک شعر ‘تم ہوتے تو یہ ہوتا’ بھی پوسٹ کیا۔

سابق بالی ووڈ لیجنڈری اداکار عرفان کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ایک برس سے زیادہ گزر گیا لیکن ان کی یاد کم نہ ہوسکی، ان کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر عرفان خان کی ایک پرانی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے فلم ‘قریب قریب سنگل’ کا پوسٹر شیئر کیا ہوا تھا۔

مرحوم اداکار عرفان خان نے یہ پوسٹر 11 نومبر 2017 کو اپنی فیس بک وال پر شیئر کیا تھا، جسے ان کی اہلیہ نے شیئر کیا اور لکھا کہ کچھ لوگ اتنے قریب ہوتے ہیں کہ وہ رخصٹ ہوجائیں تو بھی اتنے ہی قریب رہتے ہیں۔