آٹھ سالہ بیٹی کا قاتل باپ گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں سی آئی اے سول لائنز ڈویژن پولیس نے دوسری بیوی کو خوش کرنے کے لئے 8 سالہ سگی بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس انویسٹی گیشن ونگ کے مطابق تھانہ ہڈیارہ کے علاقے میں ملزم ارشد نے 8 سالہ بیٹی حبیبہ کو قتل کیا اور خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا۔
پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم ارشد نے پہلی بیوی کو طلاق دے رکھی تھی اور ایک بیٹا اور بیٹی کو اپنے پاس رکھاہوا تھا۔دوسری بیوی کا دونوں بچوں کی وجہ سے اپنے شوہر ارشد سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا، ملزم نے دوسری بیوی کو خوش کرنے کے لیے بیٹی کا گلا کاٹ دیا تھا، گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔