بلوچستان ہائیکورٹ / الیکشن ٹربیونل کا این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔
الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت دی ہے کہ گنتی کا عمل دونوں امیدواروں کی موجودگی میں مکمل کیا جائے اور اس کے بعد 29 مئی 2025 کو رپورٹ پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ اس حلقے سے خوشحال کاکڑ نے مولوی سمع الدین کی کامیابی کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، جس کے باعث درست گنتی نہ ہو سکی۔
عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد محدود پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا، تاکہ معاملے میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔
