وکی کوشل کی ’ڈریم گرل‘ کون ہے؟
کراچی (قدرت روزنامہ)معروف بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے اپنی ’آئیڈیل گرل‘ کے بارے میں بتادیا ہے۔وکی کوشل نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے لیے ایک آئیڈیل بیوی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو صرف یہ معلوم ہوکہ آپ اس سےجڑے ہوئے ہیں، اور ہر وقت یہ احساس دلائے کہ وہ گھر میں ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ اس کے علاوہ یہ کہ آپ ایک دوسرے کو سمجھتے ہوں، جہاں آپ ایک دوسرے سے اپنے فائدے اور نقصانات دونوں کے لیے پیار کرتے ہیں، اور ایک دوسرے کو بہتر بناتے ہیں‘۔
انٹرویو کے دوران وکی کوشل نے شادی کے منصوبوں کے بارے بات کرتے ہوئےاعتراف کیا کہ’ وہ مستقبل میں جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں‘۔خیال رہے کہ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اداکار کی دسمبر میں ساتھی اداکارہ کترینہ کیف سے شادی کی افواہیں خبروں میں گردش کر رہی ہیں۔