ایک جماعت نے9مئی کو جو کچھ کیا، وہی سب کچھ دہشتگرد بھی کرتے ہیں، مریم نواز

9مئی والوںنے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا،بھارت کا نشانہ بھی پاکستان کی فوجی تنصیبات تھیں،9مئی کو فوجی تنصیبات کو آگ لگائی گئی
ملک کی اصل سیسہ پلائی دیوار ملک کے بچے ہیں، وئی ملک کو میلی آنکھ سے دیکھے گاتو نوجوانوں کا سامنا کرناپڑے گا
صوبے کے منصوبوں میں پنجاب کے دستیاب وسائل استعمال کر رہے ہیں،بچوں نے اپنے صوبے اور ملک کو سنبھال کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی سیاسی وائرس نہ آجائے،وزیراعلی پنجاب کا خطاب
سرگودھا(قدرت روزنامہ )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے ایک جماعت نے9مئی کو جوکچھ کیا،وہی سب کچھ دہشتگرد بھی کرتے ہیں،اس بار دشمن نے بھی وہی سب کچھ کرنے کی کوشش کی،9مئی والوںنے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا،بھارت کا نشانہ بھی پاکستان کی فوجی تنصیبات تھیں،9مئی کو فوجی تنصیبات کو آگ لگائی گئی۔وزیراعلی پنجاب نے سرگودھا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاجن وردیوں کو ڈنڈے مارے گئے،انہیں وردیوں نے آج دشمن سے ہماری آزادی بچائی،جو کچھ 9مئی کو ہوااورجو کچھ بھارت نے 6اور 7مئی کو کیا،دونوں میں کوئی فرق نہیں۔ہمارے طیاروں نے بھارت کے رافیل طیارے مارگرائے،ملک کی اصل سیسہ پلائی دیوار ملک کے بچے ہیں، کوئی ملک کو میلی آنکھ سے دیکھے گاتو نوجوانوں کا سامنا کرناپڑے گا۔وزیراعلی نے کہا پنجاب میں جو پیسہ استعمال ہورہاہے وہ ماضی کی حکومت میں پنجاب میں موجود تھا،صوبے کے منصوبوں میں پنجاب کے دستیاب وسائل استعمال کر رہے ہیں،بچوں نے اپنے صوبے اور ملک کو سنبھال کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی سیاسی وائرس نہ آجائے۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر اور ان کی پوری ٹیم کو اچھی کارکردگی پرمبارکباد دیتی ہوں،اگلے 6ماہ میں 110ارب روپے وزارت تعلیم کو دیئے ہیں،وزیرتعلیم پنجاب کو کہا کسی سرکاری اسکول میں کلاس رومز کی کمی نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا ابھی اسکالرشپس،لیپ ٹاپس، الیکٹرک بائیک آغاز ہے،اللہ نے موقع دیا تو اگلے 4سال میں عوام کو وسائل کی فراہمی میں کمی نہیں چھوڑیں گے،چاہتی ہوں دوسرے صوبوں میں بھی ترقی ہو،نوجوان اپنے ملک کیلئے بنیان مرصوص بنیں۔